اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے نمایندے اور ایرانی پارلیمنٹ کے مرکز تحقیقات اسلامی کے سربراہ حجۃالاسلام والمسلمین "احمد مبلغی" نے قاہرہ میں مصر کے شیخ الازہر" احمد الطیب سے ملاقات میں کہا کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی مجموعی اور کلی پالیسی مذہبی تشدد اور تکفیری نظریات کا مقابلہ کرنے پر استوار ہے ۔ جناب احمد مبلغی نے عالم اسلام کی مشکلات ومسائل کے حل کے لئے ایران اور مصر کے مابین صلاح ومشورہ جاری رکھے جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ذرائع ابلاغ اور میڈیا کی توجہ تکفیر کی نفی کی جانب مرکوز ہے۔ اس ملاقات میں شیخ الازہر احمد الطیب نے بھی مختلف شعبوں میں ایران اور مصر کے دوجانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169